اوورچارجنگ پر کارروائیاں، 25گاڑیاں تھانوں میں بند

 اوورچارجنگ پر کارروائیاں، 25گاڑیاں تھانوں میں بند

710گاڑیوں کی چیکنگ، 62کے چالان، زائد کرایہ مسافروں کو واپس

لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر نگرانی عیدالفطر اور اس کے بعد بھی ضلع لودھراں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی مد میں اوورچارجنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے 7 مارچ سے خصوصی انسپکشن مہم شروع کی گئی تھی، جو 23 مارچ تک جاری رہی۔سیکرٹری آر ٹی اے زاہد حسن کے مطابق اس دوران مجموعی طور پر 710 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جن میں سے اوورچارجنگ کے مرتکب 62گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 25گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد وصول کیے گئے 65 ہزار 750 روپے مسافروں کو واپس بھی کروائے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں