وارداتیں، شہری قیمتی سامان ، نقدی ، موٹرسائیکل سے محروم

وارداتیں، شہری قیمتی سامان ، نقدی ، موٹرسائیکل سے محروم

گھروں اور کاروباری مقامات سے نقدی، قیمتی سامان اور مویشی چوری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس نے چوری، ڈکیتی اور تشدد کے متعدد واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ وارڈ نمبر 14ڈی میں غلام شبیر کی موٹرسائیکل مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے چوری ہو گئی۔ موضع کوٹ نہر میں محمد اعظم اعوان اور محمد کاشف کو نامعلوم افراد نے روک کر نقدی اور موبائل فون چھین لیے ۔نالہ زکریا میں محمد نعیم طالب ہانس کی موٹرسائیکل مکینک دکان سے قیمتی سامان، بشمول واٹر پمپ، آئل کے ڈبے ، فلٹرز اور بیٹری چوری ہوئی۔ 5 مرلہ سکیم میں محمد سجاد چانڈیہ کے گھر سے لیپ ٹاپ، سوٹ، ایل ای ڈی اور دیگر سامان مسروق ہوا۔ محمد احمد شیخ کے گھر سے انگوٹھی، نقدی اور ڈی وی آر جبکہ سید شوکت کاظم گیلانی کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کی گئی۔کوڑا خان میں بکری مالیتی 45 ہزار روپے چوری ہو گئی۔ موضع بدھ میں زمین سے سولر موٹرز مالیتی 60 اور 80 ہزار روپے مسروق ہوئیں۔ قصبہ گجرات میں گلبہار کا موبائل فون مالیتی 25 ہزار روپے چھین لیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواست پر نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں