پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 200 لٹر غیر معیاری جوس تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 200 لٹر غیر معیاری جوس تلف

جوس کی کوالٹی انتہائی ناقص ،خرید و فروخت کا کوئی ریکارڈ بھی دستیاب نہ تھا قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریڈر کے مالک کو 35ہزار روپے جرمانہ بھی عائد

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش کے خلاف اپنی مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے گنج منڈی کے علاقے میں ایک بڑی کارروائی کے دوران 200لٹر ناقص اور غیر معیاری جوس تلف کر دیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی جہاں ایک ٹریڈر غیر معیاری جوس کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔

جوس کی کوالٹی انتہائی ناقص پائی گئی جبکہ اس کی خرید و فروخت کا کوئی ریکارڈ بھی دستیاب نہ تھا، جو کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام غیر معیاری جوس کو موقع پر ہی تلف کر دیا تاکہ شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات کا سدباب کیا جا سکے ۔مزید برآں قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریڈر کے مالک کو 35 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی غیر معیاری خوراک فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں