ملازمین کی حاضری کو بھی منظم کیا جائے ، کمشنر

 ملازمین کی حاضری کو بھی منظم کیا جائے ، کمشنر

ایندھن کی بچت کو یقینی بنائیں، گاڑیوں کے استعمال سے گریز کیا جائےپالیسیوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) توانائی بحران کے پیش نظر کفایت شعاری اقدامات، مین ہول کورز کی دستیابی، آوارہ کتوں کی تلفی، ای بز پوٹل اور پنجاب لینڈ ریونیو آرڈیننس 2026(ترمیم) پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اس موقع پر کفایت شعاری اقدامات کے تحت کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام محکمے ایندھن کی بچت کو یقینی بنائیں، غیر ضروری سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے گریز کیا جائے اور حکومتی ہدایات کے مطابق ملازمین کی حاضری کو بھی منظم کیا جائے ۔ پنجاب لینڈ ریونیو آرڈیننس 2026 (ترمیم) کے تحت زیر التواء کیسز کے حوالے سے کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں 60 دن کے اندر کیسز نمٹائے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کمشنر آفس کو بھجوائی جائے ۔پٹرول پمپس کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی کارکردگی ایپ کے ذریعے پٹرول پمپس کی رجسٹریشن اور پٹرولیم مصنوعات کے سٹاک کی نگرانی جاری ہے ۔ جس پر کمشنر نے اس عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ای-بز پورٹل پر موصولہ درخواستوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ اب تک 96 فیصد درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ہے ۔ کمشنر نے باقی ماندہ درخواستوں کو بھی فوری حل کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کے حوالے سے الگ الگ بریفنگ دی۔کمشنر سرگودھا نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں