سرگودھا ڈویژن میں 20 اپریل سے گندم کی کٹائی متوقع

سرگودھا ڈویژن میں 20 اپریل سے گندم کی کٹائی متوقع

15 اپریل سے گندم خریداری مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا ڈویژن میں 20 اپریل سے گندم کی کٹائی متوقع جبکہ 15 اپریل سے گندم خریداری مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈائریکٹر ذراعت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرگودھا ڈویژن میں گندم کی کاشت کے اہداف کا 98 فیصد حاصل کر لیا گیا جبکہ موسمی حالات سازگار ہونے کے باعث اس سال اچھی پیداوار کی توقع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 15 اپریل سے گندم خریداری مہم کا آغاز ہوگا جبکہ سرگودھا ڈویژن میں 20 اپریل سے کٹائی متوقع ہے ۔ اس سال فی ایکڑ پیداوار میں دو سے تین من اضافہ متوقع ہے ۔ گندم اگاؤ مقابلہ جات کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ گندم خریداری کے عمل کو شفاف اور بروقت بنایا جائے اور ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے آگاہ کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ، اجلاس میں اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن، چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈائریکٹر زراعت، سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں