آئی جی کی روٹری کلب کے سالانہ اجلاس میں شرکت
کراچی (این این آئی) آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کی روٹری کلب کی جانب سے ’’چیلنجز آف گورننگ سندھ‘‘کے عنوان سے منعقدہ سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔
مقامی ہوٹل میں منعقدہ روٹری کلب کے 32ویں اجلاس میں روٹری کلب کراچی کی صدر نائلہ مسعود،اعزازی سیکریٹری ذوہیرعلی شریف اور دیگراراکین نے شرکت کی۔ آئی جی نے انفرااسٹرکچر، جدیدوعوام دوست پولیسنگ،امن و امان اورکرائم کی روک تھام میں پولیس کا کردار اور دیگرموضوعات پرتفصیلی گفتگوکی۔ آئی جی نے برصغیرمیں پولیسنگ کے قیام اور جدید وٹیکنالوجی بیسڈپولیسنگ پرتفصیلی روشنی ڈالی۔