پیزا پوائنٹ کے سٹاف کو ہراساں کر کے تشدد کا نشا نہ بنا دیا
پیزا پوائنٹ کے سٹاف کو ہراساں کر کے تشدد کا نشا نہ بنا دیارضا آباد کے علاقے مرضی پورہ کے قریب ملزموں نے دھاوا بول دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیزا پوائنٹ کے سٹاف کو ہراساں کرنے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے مرضی پورہ کے قریب عدیل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پیزا پوائنٹ پر ملز موں کی جانب سے دھاوا بول دیا گیا اور مرد و خواتین سمیت دیگر سٹاف کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ہراساں اور پریشان کیا جانے لگا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔