گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم نقدی زیورات اور موبائل فون لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان نقدی، زیورات اور موبائل فون لے اڑے ۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں عرفان نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملز م گھر میں داخل ہوئے اور گھر کی الماری سے نقدی، زیورات، موبائل فون، اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔