پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے فراڈ
پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے فراڈ ملزموں نے کرامت حسین سے لاکھوں روپے لے کر جعلی کاغذ دئیے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کرامت حسین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم وصول کرلی اور اس کے بدلے میں جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے اسے فراہم کردیئے گئے ۔ جس سے اسے بھاری مالیت کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔