شہری کو فون کالز پر قتل کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو فون کالز پر قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ سول لائن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے راشد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا جانے لگا۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔