پٹرولنگ پولیس کیلئے ریسکیو 1122 کا تربیتی سیشن

پٹرولنگ پولیس کیلئے ریسکیو 1122 کا تربیتی سیشن

سیشن کا مقصد پٹرولنگ پولیس عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام طارق مجاہد پولیس لائن میں پٹرولنگ پولیس کے افسران و اہلکاروں کے لیے ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ایک جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس اہم سیشن میں ایس ایس پی مرزا انجم کمال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ نے خصوصی شرکت کی اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ سیشن کا مقصد پٹرولنگ پولیس کے عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا اور انہیں ہنگامی صورتحال میں فوری ردِعمل کے قابل بنانا تھا۔تربیتی سیشن کے دوران شرکاء کو ابتدائی طبی امداد کے بنیادی اصولوں پر عملی تربیت فراہم کی گئی، جس میں زخمیوں کو بروقت مدد فراہم کرنا، فریکچر کی صورت میں درست طریقہ کار اپنانا، زخموں سے بہنے والے خون کو کنٹرول کرنا، سپائنل انجری کو محفوظ انداز میں ہینڈل کرنا اور سی پی آر (CPR) جیسے اہم لائف سیونگ ٹیکنیکس شامل تھیں۔ریسکیو 1122 کے ماہر انسٹرکٹرز نے عملی مشقوں کے ذریعے شرکاء کی رہنمائی کی تاکہ وہ کسی بھی حادثے کی صورت میں مؤثر اور فوری امداد فراہم کر سکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں