سابقہ رنجش ، خواتین سمیت اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
مقدس خاتون گھر پر مو جو د تھی ملزموں کا دھاوا ، دھمکیاں دیتے ہوئے فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مقدس نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر افراد کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔