2منشیات فروش گرفتار
چناب نگر(نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجابمریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ چنا ب نگر انسپکٹر سیف اﷲ ، اے ایس آئی اورنگزیب ، اے ایس آئی ظہیر عباس نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔