ایکسائز :نئے مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں میں اضافے کی تیاری

 ایکسائز :نئے مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں میں اضافے کی تیاری

ٹیکس کولیکشن کا ہدف 70 ارب سے بڑھا کر 85 ارب روپے کرنے کی سفارش

لاہور(عاطف پرویز سے )محکمہ ایکسائز نے نئے مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں میں بڑے اضافے کی تیاری کر لی ہے ۔ ریونیو ہدف بڑھانے ، نئے منصوبے شروع کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس ریونیو بڑھانے کی تجاویز تیار کر لی ہیں۔ ٹیکس کولیکشن کا ہدف 70 ارب روپے سے بڑھا کر 85 ارب روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، جبکہ وصولیوں کے مجموعی ہدف میں 15 ارب روپے اضافے کی تجویز بھی شامل ہے ۔ نئے مالی سال کے ٹیکس اہداف کی حتمی منظوری حکومت دے گی، جبکہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف انتظامی اقدامات بھی زیر غور ہیں۔محکمہ ایکسائز نے ترقیاتی منصوبوں کو بھی حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے ۔ مختلف اضلاع میں نئے ایکسائز کمپلیکس بنانے کی تجاویز زیر غور ہیں، جبکہ آئی ٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، ڈیجیٹلائزیشن اور انتظامی اصلاحات کے ذریعے نئے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں