ملت روڈ پر سیوریج و ڈرینج لائنوں کی مرمت ، آپریشن بحال
ملت روڈ پر سیوریج و ڈرینج لائنوں کی مرمت ، آپریشن بحال صارفین کا اعتماد ہی واسا کی کامیابی کی ضمانت ، صارفین کا تعاون پر شکریہ :ثاقب رضا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی خصوصی کاوشوں سے ملت روڈ حق باہو چوک میں بیٹھ جانے والی ڈرینج اور سیوریج لائنوں کی مرمت مکمل کر کے آپریشن بحال کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ واسا انجینئرز نے دن رات محنت کر کے مشکل کام ریکارڈ وقت میں مکمل کیا، جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے ۔ ایم ڈی واسا کے مطابق چینل ون ایف اور سیوریج لائن کی بحالی سے چباں روڈ، اسلامیہ پارک، خدیجہ محمود ٹرسٹ ہسپتال روڈ، طارق آباد اور نگہبانپورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل حل ہو گئے ہیں۔انہوں نے تعاون پر علاقہ مکینوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کا اعتماد ہی واسا کی کامیابی کی ضمانت ہے ، جبکہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔