مویشی منڈی میں فیس یا ٹھیکیداری نظام نہیں :محسن مظہر

مویشی منڈی میں فیس یا  ٹھیکیداری نظام نہیں :محسن مظہر

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے کہا ہے کہ مویشی منڈی میں کسی قسم کی فیس عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی ٹھیکیداری نظام ہے ، منڈی کو مکمل طور پر فری رکھا گیا ہے ۔

 یہ اقدامات وزیر اعلیٰ کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد و اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی زیر نگرانی کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد شہریوں اور بیوپاریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے ۔ منڈی میں شفاف اور آسان نظام متعارف کروایا گیا ہے تاکہ کسی کو مالی بوجھ کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔کوئی شخص منڈی میں داخلے یا کسی اور مد میں رقم کا مطالبہ کرے تو فوری انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ بلا تاخیر کارروائی کی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں