وفاقی بجٹ مکمل عوام دوست بنایا جائے ، ڈاکٹر عشرت العباد

وفاقی بجٹ مکمل عوام دوست بنایا جائے ، ڈاکٹر عشرت العباد

کراچی(این این آئی)میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)کے سربراہ اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر عوام دوست بنایا جائے تاکہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی دبا کے شکار عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں متوسط اور غریب طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے ، اس لیے حکومتی معاشی پالیسیوں کا مرکز عام آدمی ہونا چاہیے ۔انہوں نے زور دیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے نمایاں اضافہ کیا جائے جبکہ نجی شعبے میں کم از کم اجرت 60 سے 65 ہزار روپے مقرر کی جائے ۔انہوں نے فوری طور پر جامع معاشی ریلیف پیکیج کے اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات اور بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں واضح کمی ناگزیر ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں