عید پر مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، سکیورٹی پلان تشکیل

عید پر مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، سکیورٹی پلان تشکیل

ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن ، ایگل سکواڈ و دیگر ٹیموں کی ناکہ بندی ،پٹرولنگ جاری،سیف سٹی اور پولیس کی جانب سے نصب کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول رومز قائم

فیصل آباد(عبدالباسط سے )عید قربان کی آمد پر وارداتوں کی روک تھام اور شہر میں قائم مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کی جان و مال کو تحفظ کی فراہمی کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ۔ ضلع بھر کے تھانوں کے علاقوں میں ایلیٹ فورس، ڈولفن، پولیس، ایگل سکواڈ و دیگر ٹیمیں پیٹرولنگ اور ناکہ بندی کے ساتھ خفیہ طریقوں سے مانیٹرنگ کرکے فول پروف سکیورٹی کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائینگی جبکہ شہر کی مانیٹرنگ کیلئے سیف سٹی کیمروں اور پولیس کی جانب سے نصب کیمروں کی مدد سے بھی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔

ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن اور ایگل سکواڈ سمیت دیگر ٹیمیں نا صرف شہر میں ناکہ بندی اور پیٹرولنگ کررہی ہیں بلکہ مانیٹرنگ کیلئے سیف سٹی اور پولیس کی جانب سے نصب کیمروں کا سہارا بھی لیا جا رہا ہے تاکہ شہر بھر میں نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے ۔ اس حوالے سے نئے سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ مویشی منڈیوں میں خصوصی ٹیمیں تعینات ،پولیس ہیلپ کاؤنٹرز بھی بنائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی پرشہری فوری پولیس سے مددلے سکیں۔ شہر میں امن برقرار رکھنے کیلئے شہری بھی پولیس کا ساتھ دیں اورکسی بھی جرم پرفوری اطلاع دی جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں