سکندرآباد میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے شاندار ریلی
معرکہ حق اور بنیان المرصوص کی کامیابی پر ایکس سروس مین کا خراجِ تحسین
شجاع آباد (نامہ نگار) سکندرآباد میں رسالدار راؤ محمد توفیق، کیپٹن محمد سلیم، چیف ندیم خان اور محمد اکرم چشتی کی قیادت میں ایکس سروس مین پاک افواج سکندرآباد کی جانب سے پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی معرکہ حق اور بنیان المرصوص میں پاک افواج کی شاندار کارکردگی کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی۔ریلی ڈاکٹر اظہر کلینک سے شروع ہو کر مکہ مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں راستے بھر شرکاء اور دکانداروں نے پاک فوج اور شہداء کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ مکہ مارکیٹ میں منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول ؐمقبول سے ہوا۔
جس کی سعادت محمد اکرم چشتی نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چیف ندیم خان نے انجام دئیے تقریب سے صوبیدار مختیار احمد، رسالدار راؤ محمد توفیق اور حوالدار راؤ محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ وہ قومیں کبھی شکست نہیں کھاتیں جن کے جوان وطن پر قربانی کو اعزاز سمجھتے ہیں۔ آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔