آپریشن بنیان المرصوص کی سالگرہ، دوستانہ فٹبال میچ کا انعقاد
آپریشن بنیان المرصوص کی سالگرہ، دوستانہ فٹبال میچ کا انعقاد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور، ملک سہیل اعوان اور وسیم خان نیازی کی شرکت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) آپریشن بنیان المرصوص کی ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد جاری ہے ۔اس سلسلے میں میلہ منڈی گراؤنڈ میں ڈاکٹر ثناء اللہ خان (فنانس سیکرٹری DFA سرگودھا) کی زیر سرپرستی طارق فٹبال کلب اور ماجد فٹبال کلب 31 جنوبی کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ منعقد کیا گیا۔ میچ کا مقصد آپریشن بنیان المرصوص کی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور، ملک سہیل اعوان اور وسیم خان نیازی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دونوں ٹیموں کو اپنی جیب سے 5،5 ہزار روپے انعام بھی دیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا وژن ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی نشوونما کرتا ہے ، اس لیے کھیلوں کے فروغ کے لیے مسلسل اقدامات جاری رہنے چاہئیں۔