وزیر تعلیم راناسکندر کی ایجوکیشن ورلڈ فورم میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے
لاہور (خبر نگار)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات لندن میں شروع ہونے والی 3 روزہ عالمی تعلیمی کانفرنس \\\"ایجوکیشن ورلڈ فورم\\\" میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔
رانا سکندر حیات عالمی تعلیمی کانفرنس میں پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کانفرس میں عالمی تعلیمی چیلنجز اور جدید مواقعوں پر پنجاب کا مؤقف پیش کریں گے ،رانا سکندر حیات تعلیم کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے پنجاب کے اقدامات سے فورم کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں تعلیمی اقدامات اور اصلاحات کو عالمی سطح پر پیش کریں گے۔