ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے :ڈی سی
کام کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے :عائشہ رضوان ،ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ایم سعید نے ترقیاتی منصوبوں، فنڈز کے استعمال اور جاری سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر مختلف محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایکسین ہائی ویز ایم احمد، ایکسین بلڈنگ ایم عدنان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔