جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم 2026 کا بھلوال میں افتتاح

جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم 2026 کا بھلوال میں افتتاح

جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم 2026 کا بھلوال میں افتتاحممبر سازی کو ڈیجیٹل نظام کے تحت مزید فعال بنایا جانا چاہیے :لیاقت بلوچ

بھلوال (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے زیر اہتمام ممبر سازی مہم 2026 کے کیمپ کا افتتاح نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر طارق سلیم، اویس قاسم تلہ، میاں وقاص وحید، ڈاکٹر مبشر احمد، چودھری میسر احمد گجر، حفیظ اللہ گوندل، چودھری رفاقت وڑائچ، عمر فاروق، مہر محمد شفیق اور عبدالرحمن آصف سمیت دیگر ذمہ دار بھی شریک تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی فلاحی اقدامات کے ساتھ ساتھ ممبر سازی مہم کو بھی مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہی ہے ، جبکہ ممبر سازی کو ڈیجیٹل نظام کے تحت مزید فعال بنایا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جماعت اسلامی کے دست و بازو بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ بھلوال سٹی، پھلروان اور پورے ضلع میں جماعت اسلامی کی قیادت، کارکنان، نوجوانوں اور خواتین کو بھرپور انداز میں میدان میں نکلنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں جماعت اسلامی کی ایک پہچان اور مضبوط مقام موجود ہے اور عوام جماعت اسلامی کی حمایت کرتے ہیں، تاہم مزید مؤثر تنظیم سازی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔لیاقت بلوچ نے امید ظاہر کی کہ شمالی پنجاب پہلے کی طرح ممبر سازی مہم میں نمایاں مقام حاصل کرے گا جبکہ بھلوال سٹی اس مہم میں سب سے آگے نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممبر سازی مہم نہ صرف تاریخ ساز ثابت ہوگی بلکہ اسلامی انقلاب کے لیے مضبوط بنیاد بھی فراہم کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں