شہر اولیا میں وارداتوں کا گراف بلند، لوگ پریشان
تھانہ چہلیک ،گلگشت ،کوتوالی ،ڈی ایچ اے ،کینٹ ،جلیل آباد ،مظفر آباد ،شاہ شمس ،شاہ رکن عالم ،نیوملتان ،دہلی گیٹ ،دولت گیٹ کی حدود میں چوریاں ڈاکےبھینسیں ،بکریاں ،موبائل فون چوری ،موٹرسائیکل اور رقم چھیننے کی بھی وارداتیں،بدھلہ سنت ،جلال پور اور شجاع آباد میں بھی پولیس کرائم پر قابو پانے میں ناکام
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان پولیس شہر میں کرائم پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ،وارداتوں کا گراف ریڈ لائن کراس کرگیا جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہورہی ہے ،گزشتہ روز چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔بتایاگیاہے کہ تھانہ چہلیک کے علاقہ میں نامعلوم افراد اجمل خان کے گھر سے دس تولہ سونا و رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقہ سے شان کا موبائل چھین لیاگیا۔ تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے مزمل کا موبائل جبکہ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ سے خالد کے مکان سے سامان چوری کرلیاگیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ سے اعجاز کا موبائل فون چوری کرلیاگیا۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ سے شاہد ،سانول اور عشرت کے موبائل فون چوری ہوگئے ۔ تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے رحمن کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا ۔تھانہ مظفر باد کے علاقہ سے مسلح ڈاکوؤں نے شاہد سے موٹر سائیکل و موبائل فون چھین لئے۔
تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سے محسن کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی جبکہ اسی تھانے کی حدود سے عارف کے گھر سے سولر پینل چوری کرلیاگیا۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ سے نادر سے رقم چھین لی گئی۔ تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے بینک کی چھت سے دو اے سی آؤٹر چوری کرلئے گئے ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے عباس سے موبائل فون چھین لیا گیا ۔تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ سے عائشہ کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ سے بشیر احمد سے رقم و موبائل فون چھین لیاگیا ۔تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ سے وقاص کے دو بھینسیں چوری ہوگئیں ۔تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ سے عرفان کے بکرے چوری ہوگئے ۔سٹی جلالپور کے علاقہ سے رمضان اور سمیر کی بکریاں چوری کرلی گئیں، تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ میں یوسف کی دکان سے رقم چوری ہوگئی۔