رمیش سنگھ اروڑہ کی گورو نانک فاؤنڈیشن آف امریکہ میں حاضری

 رمیش سنگھ اروڑہ کی گورو نانک  فاؤنڈیشن آف امریکہ میں حاضری

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے امریکہ کے شہر میری لینڈ میں واقع گوردوارہ گورو نانک فاؤنڈیشن آف امریکہ میں حاضری دی۔۔۔

 جہاں انہوں نے مذہبی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے سنگت سے خطاب کیا اور سکھ نوجوانوں سے خصوصی ملاقات کی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکھ مذہبی ورثے ، مقدس مقامات اور تاریخی گوردواروں کے تحفظ، بحالی اور فروغ کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ آنے والی نسلیں اپنی روحانی اور تاریخی جڑوں سے جڑی رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں