چرچز کی سکیورٹی فول پروف بنانیکا فیصلہ، ہدایات جاری

چرچز کی سکیورٹی فول پروف بنانیکا فیصلہ، ہدایات جاری

چرچز کی سکیورٹی فول پروف بنانیکا فیصلہ، ہدایات جاری مسیحی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے :ڈی پی او

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں (چرچز) کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی پی او سرگودھا نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی براہِ راست نگرانی میں چرچز کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔اس سلسلے میں ضلع کے مختلف مقامات پر پولیس افسروں نے خود دورے کیے اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک کرتے ہوئے انہیں سکیورٹی کی حساسیت کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ مسیحی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے جوان الرٹ ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں