انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

آج کے دور میں صحت عامہ کا مطلب علاج معالجہ نہیں رہا:وزیر صحت ودیگر کاخطاب

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور میں منعقدہ ساتویں بین الاقوامی ہیلتھ ریسرچ کانفرنس 2026 میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں پروفیسر جاوید اکرم، ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل، قومی و بین الاقوامی مقررین، فیکلٹی ممبران اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کو اس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کانفرنس کا موضوع ون نیشن، ون ریکارڈ، ون رجسٹری نیٹ ورک پاکستان میں صحت کے شعبے کے مستقبل کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔ آج کے دور میں صحت عامہ کا مطلب صرف علاج معالجہ نہیں رہا۔ ایک مضبوط ہیلتھ سسٹم کے لیے ڈیجیٹل ریکارڈز، بیماریوں کی نگرانی، لیبارٹری نیٹ ورکس اور تحقیق پر مبنی فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے اور طبی برادری کی سرپرستی کے لیے مکمل طور پرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں