قائداعظم کی بصیرت کو سمجھنا وقت کی ضرورت ، گورنر

قائداعظم کی بصیرت کو سمجھنا وقت کی ضرورت ، گورنر

جدید تقاضوں کے مطابق نصاب اپنایا،ڈاکٹر زبیر، قائد اعظم لائبریری کا اعلان یونیورسٹی میں وزیراعظم یوتھ پروگرام ڈیسک قائم کریں گے ،فہد شفیق کاخطاب

کراچی (سٹی ڈیسک) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ محمد علی جناح کامیاب وکیل اور غیر معمولی بصیرت والے رہنما تھے ۔ کاش یہ قوم قائداعظم محمد علی جناح کی عظمت اور ان کی جدوجہد کو سمجھ سکتی۔ڈاکٹر زبیر شیخ کو سیاست میں آنا چاہیے کیونکہ ملک کو تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور وژن رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد علی جناح یونیورسٹی میں دوروزہ دوسری آئی ای ای ای اور چوتھی آئی سی بی ایم انٹرنیشنل کانفرنس کے موقع پر کیا۔محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر اور وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے کہا کہ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی سرپرستی میں نوجوانوں کی فلاح و ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے ۔

ماجو میں بانی پاکستان کے نام سے منسوب لائبریری مختص کریں ،ماجو کے گریجویٹس دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، محمد علی جناح یونیورسٹی پاکستان کی واحد جامعہ ہے جس نے اپنے نصاب میں جدید تقاضوں کے مطابق نمایاں تبدیلیاں کی ہیں۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق نے کہا کہ محمد علی جناح یونیورسٹی میں وزیراعظم یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کی خصوصی ڈیسک قائم کریں گے تاکہ طلبا کو حکومتی پروگراموں، اسکالرشپس، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع سے براہِ راست آگاہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ’’لیپ ٹاپ ہر ایک کے لیے ‘‘پروگرام بھی شروع کردیا ہے ۔دو روزہ کانفرنس میں مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، تعلیمی، بینکاری اور صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی، تحقیق، انڈسٹری روابط اور مستقبل کے چیلنجز پر ڈسکشن پینلز میں تفصیلی گفتگو کی۔ ڈین فیکلٹی بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر حنا فاطمہ نے کانفرنس کی میزبانی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں