مولانا سلیم قادری سفیر عشقِ رسول ؐتھے : پیر آصف رضا
اسلامی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مولانا سلیم قادری شہید سفیر عشق رسول ؐتھے ۔آ پ ؒنے ساری زندگی اسلام اور پاکستان کیلئے وقف کی، ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے داعی اورعشق مصطفی ؐ میں سرشار شخصیت تھے ۔ان خیالات کا ااظہار پی ایس ٹی کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیرمیاں آصف رضا قادری نے بانی و قائدسنی تحریک مولانا سلیم قادریکے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔
انہوں نے مولانا سلیم قادری حقوق کے حصول کیلئے قانونی جدوجہد کے راستے پر عمل کرنے پر یقین رکھتے تھے ۔ آپ ؒنے عوام میں شعوراجاگر کرکے نظریہ اسلام و پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنایا۔آپکی تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کیلئے بے مثال قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اورآج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہیں۔ ہم آپ ؒکے نقش قدم پر چلتے ہوئے خود کو اسلام و پاکستان کی خدمت کیلئے حاضر رکھیں گے ۔سنی تحریک اسلامی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔تقریب کے آخرمیں مولانا سلیم قادری کی بلند ی درجات اور ملکی ترقی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔