معرکۂ حق کے بعد پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا:طاہر اشرفی
پختونخوا سے روزانہ لاشیں آرہیں، وزیراعلیٰ سنجیدگی سے نوٹس لیں:پریس کانفرنس
لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے حوالے سے ملک بھر کی مساجد اور مدارس میں خصوصی پروگرامز منعقد کئے گئے ، ایران پر ہونیوالی جارحیت بارے پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے ، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت ناقابل قبول ۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے بھی کہا کہ پاکستان کے کہنے پر جنگ روکی ، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کا اعتراف سامنے آیا ،معرکۂ حق کے بعد پاکستان کو دنیا بھر میں عزت و وقار حاصل ہوا اور جو عناصر پہلے پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑتے تھے آج وہی اسلام آباد کو امن کا مرکز قرار دے رہے ہیں۔ لاکھوں علما کے استاد شیخ الحدیث مولانا ادریس کو نشانہ بنایا گیا ، پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے سازشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ،دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ خیبرپختونخوا سے روزانہ لاشیں آرہی ہیں، صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ۔