دسویں جماعت کے نتائج ای مارکنگ کے بغیر جاری کرنے کا فیصلہ

دسویں جماعت کے نتائج ای مارکنگ کے بغیر جاری کرنے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میٹرک بورڈ کراچی کی سابقہ انتظامیہ کی بدانتظامیوں کے باعث دسویں جماعت کی ای مارکنگ نہیں ہوپائے گی۔

 دسویں کے پونے دو لاکھ طلبہ کے نتائج ای مارکنگ کے بغیر ہی جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق دسویں جماعت کی ای مارکنگ کیلئے چھپوائی گئی مخصوص امتحانی کاپیاں مینوول اسسمنٹ کیلئے اساتذہ کے حوالے کی جارہی ہیں۔ سابق چیئرمین ای مارکنگ کیلئے کوئی تیاری کیے بغیر ہی بورڈ سے رخصت ہوگئے ، ای مارکنگ نہ ہونے سے امتحانی کاپیوں کی مد میں خرچ کیے گئے تقریبا ڈھائی کروڑ روپے ضائع ہوجائیں گے ۔میٹرک میں صرف دو مضامین کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کی امتحانی کاپیوں کی ای مارکنگ کی جانی تھی، دسویں جماعت کے طلبہ نے کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے پرچے ان ہی کاپیوں پر حل کیے ہیں۔ذرائع میٹرک بورڈ کے مطابق ای مارکنگ کا سافٹ ویئر تاحال نہیں چلایا گیا ، سافٹ ویئر کی خریداری پر 1 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے ، جن اساتذہ کو ای مارکنگ اسسمنٹ کرنی ہے ان کے لیے کسی قسم کا ٹریننگ سیشن تک نہیں کرایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں