گورنمنٹ گرلزکالج ستیانہ بنگلہ میں بہبود آبادی پر آگاہی

 گورنمنٹ گرلزکالج ستیانہ بنگلہ میں بہبود آبادی پر آگاہی

پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کاملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر خطاب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چیف منسٹر پاپولیشن مینجمنٹ پروگرام کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ستیانہ بنگلہ جڑانوالہ میں طالبات میں محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے نوجوانوں کے کردار بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے دستاویزی فلم کی نمائش کا اہتمام کیا گیاجس میں نوجوانوں میں آبادی کے نظم و نسق کی اہمیت پر مبنی فلم دکھائی گئی۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات اور ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے اس موقع پر تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عامر علی نے بھی طالبات سے خطاب کیا اور ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں