تمام کیسز کی بروقت پیروی کو یقینی بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر

تمام کیسز کی بروقت پیروی کو یقینی بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر

زیرِ التوا مقدمات کونمٹانے کی رفتار کو تیز کیا جائے :عمر عباس میلہ کاخطاب

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت پنجاب حکومت کے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق پراسیکیوشن پرفارمنس ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے افسروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ قانونی نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانے ، زیرِ سماعت مقدمات کی پیشرفت اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کہا کہ عوام کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اس لیے پراسیکیوشن کے نظام میں بہتری اور مانیٹرنگ کے عمل کو مزید مضبوط بنایا جائے گا،انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کیسز کی بروقت پیروی کو یقینی بنایا جائے اور عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات کونمٹانے کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں