نادرا اور محکمہ صحت کے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

نادرا اور محکمہ صحت کے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید نظام کا قیام ناگزیر :وزیر صحت

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر سے ڈی جی نادرا پنجاب فضا شاہد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز محسن مطلوب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی آر وی ایس پنجاب رضوان علی بھٹی بھی شریک تھے ۔ملاقات میں پیدائش، وفات اور دیگر شہری ریکارڈ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے صحت اور آبادی کے شعبے میں نادرا اور محکمہ صحت کے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید نظام کا قیام ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نادرا اور محکمہ صحت کے درمیان ڈیجیٹل کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ہے ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عوام کو بروقت اور معیاری خدمات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ ملاقات میں عوامی فلاح اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں