پارلیمانی سیکرٹری صحت پنجاب اسماناز کا نیشنل پریس کلب کا دورہ نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی

پارلیمانی سیکرٹری صحت پنجاب اسماناز کا نیشنل  پریس کلب کا دورہ نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پارلیمانی سیکرٹری صحت و بہبود آبادی پنجاب اسما ناز عباسی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا۔

عابد عباسی، دیگر عہدیداران اور ممبران پریس کلب نے خوش آمدید کہا، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری نے نیشنل پریس کلب کی نو منتخب باڈی و فنانس سیکرٹری عابد عباسی کو مبارکباد پیش کی اور نئی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آواز ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین منصوبوں پر کام کر رہی ہے جبکہ راولپنڈی میں تعمیر و ترقی کے متعدد جامع منصوبے پایۂ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں