ڈی آئی جی اسلام آباد کا اردل روم پولیس افسران کے مسائل سنے
اسلام آباد (این این آئی) ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے اسلام آبادپولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا۔۔۔
جس میں آپریشنز ڈویژنز کے پولیس افسران نے شرکت کی۔ اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی اسلام آبادکے سامنے رکھے، انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر سینئر پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔