یونیک ایفی شنسی ٹیسٹ نتائج کا اعلان، طلبہ کو انعامات تقسیم
طلبہ کے اعزاز میں فیئر ویل تقریب ،مقررین کا علم، محنت اور خودی کا پیغام
پینسرہ (نمائندہ دنیا )اے آر یونیک گروپ آف اکیڈمیز کے زیرِ اہتمام یونیک ایفی شنسی ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ اس موقع پرسیکنڈ ایئر کے طلبا و طالبات کے اعزاز میں میں فیئر ویل تقریب نے ماحول کو خوشیوں، جذبات اور حسین یادوں سے بھر دیا۔مہمانِ خصوصی سینئر استاد ایم حنیف تھے جنہوں نے دیگر مہمانانِ گرامی اور اساتذ کے ہمراہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں نقد انعامات، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔
مقررین نے خطاب میں طلبا و طالبات کو علم، محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ کردار کو زندگی کا شعار بنانے کی تلقین کی ۔ ایم حنیف نے فلسفئہ اقبال پر روشنی ڈالتے نوجوان نسل کو خودی، یقینِ محکم اور مسلسل جدوجہد کا پیغام دیا۔ آخر میں ڈائریکٹر اے آر یونیک گروپ آف ایجوکیشن عبدالرشید سندھو نے مہمانوں، اساتذ اور طلبا و طالبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیکنڈ ایئر کے طلبا وطالبات کے روشن مستقبل اور اعلیٰ کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔