آرٹس کونسل کے زیراہتمام طلبہ میں تقریری مقابلہ
قومی ترقی میں خواتین کے کردار پر مدلل تقاریر پیش ،انعامات تقسیم
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔’’ہم مائیں، بہنیں، بیٹیاں قوموں کی عزت ہم سے ہے ‘‘کے موضوع پر ہونے والے مقابلوں میں مختلف تعلیمی اداروں کے 70 سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی اور خواتین کے احترام، معاشرتی کردار اور قومی ترقی میں انکی اہمیت پر مدلل تقاریر پیش کیں۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مرتضیٰ، ممبر صوبائی اسمبلی قدسیہ بتول،ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز مدثرممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر نے شرکت کی۔
انہوں نے کامیاب طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور انکی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت اور فکری سرگرمیاں نوجوان نسل میں شعور، اعتماد اور حب الوطنی کو فروغ دیتی ہیں۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے طالبعلم کو30 ہزار ، دوسری پوزیشن پر25 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن لینے والے کو20 ہزار نقد انعام سے نوازا گیا۔اس موقع پرڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد مقبول ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضا اور دیگر افسربھی موجود تھے ۔