بھوانہ بازار میں جیب تراشی، شہری نقدی اور موبائل سے محروم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں خالد نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔