ون وے خلاف ورزی، شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا شہری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ x
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا شہری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ تھانہ بلوچنی کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو قابو کر لیا۔ جو دیگر ٹریفک کے لئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔