تین اداروں کی سبزی کے کاشتکاروں کیلئے تربیتی نشست
کاشتکارپیداوارکی بہتر قیمت ، کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں گے :مقررین
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (PAMRA)، فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور سٹرینتھننگ ایگریکلچرل مارکیٹنگ انفارمیشن سروس (SAMIS) کے اشتراک سے سبزی کے کاشتکاروں کیلئے اہم تربیتی نشست کا انعقادکیا گیا جسکی صدارت پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر خالق شامی نے کی ۔پروگرام کا مقصد کاشتکاروں کو جدید زرعی مارکیٹنگ، سبزیوں کی پیداوار، گریڈنگ، پیکنگ اور مارکیٹ تک رسائی سے آگاہی دینا تھا۔تربیتی نشست گورنمنٹ ماڈل سکول چک نمبر 76 ج ب جودھاں میں ہوئی جہاں زرعی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان سبزی کے کاشتکاروں کو عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔
شرکاء کو سبزیوں کی فروخت کیلئے مؤثر مارکیٹنگ، جدید رجحانات، منڈی کے نرخوں اور مارکیٹ انفارمیشن تک رسائی کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیاگیا۔ساجد اقبال سندھو، ڈاکٹر عبدالرحمن خان، ڈاکٹر امتیاز حسین،فخرالفیاض خان،ڈاکٹر ودیگرنے خطاب کرتے کہا کہ اس تربیت کے ذریعے کاشتکاروں کو اپنی پیداوار کی بہتر قیمت حاصل کرنے ، مارکیٹ کے تقاضوں کو سمجھنے اور جدید زرعی کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ محکمہ زراعت کے تحت جاری مارکیٹنگ انفارمیشن سروسز کا مقصد بھی کسانوں کو بروقت اور درست مارکیٹ معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر فیصلے کر سکیں۔مقررین نے کہا اس مفید تربیتی نشست سے بھرپورفائد ہ اُٹھاتے ہوئے آنیوالے دور میں کسانوں کو درپیش مسائل سے بچا جاسکتاہے اور کاشتکارجدید زرعی مارکیٹنگ و پیداواری تکنیکوں سے استفادہ حاصل کرکے خوشحال زندگی گزار سکتاہے ۔