سبزی کے کاشتکاروں کیلئے جدید مارکیٹنگ پر تربیتی نشست

سبزی کے کاشتکاروں کیلئے جدید مارکیٹنگ پر تربیتی نشست

تربیتی پروگرام کی صدارت پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر خالق شامی نے کی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (PAMRA)، فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور اسٹرینتھننگ ایگریکلچرل مارکیٹنگ انفارمیشن سروس (SAMIS) کے اشتراک سے سبزی کاشتکاروں کے لیے ایک اہم تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام کی صدارت پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر خالق شامی نے کی۔تربیتی نشست گورنمنٹ ماڈل سکول چک نمبر 76 ج ب جودھاں میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا مقصد کاشتکاروں کو جدید زرعی مارکیٹنگ، سبزیوں کی پیداوار، گریڈنگ، پیکنگ اور مارکیٹ تک رسائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر زرعی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے سبزی کاشتکاروں کو عملی رہنمائی فراہم کی۔شرکاء کو سبزیوں کی مؤثر مارکیٹنگ، جدید رجحانات، منڈی کے نرخوں اور مارکیٹ انفارمیشن تک رسائی کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔ مقررین ساجد اقبال سندھو، ڈاکٹر عبدالرحمن خان، ڈاکٹر امتیاز حسین، فخرالفیاض خان اور ڈاکٹر محمد عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیت کے ذریعے کاشتکار اپنی پیداوار کی بہتر قیمت حاصل کرنے ، مارکیٹ کے تقاضوں کو سمجھنے اور جدید زرعی کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں