ڈجکوٹ:نومولود جاں بحق، والدہ کی حالت تشویشناک

ڈجکوٹ:نومولود جاں بحق، والدہ کی حالت تشویشناک

ہسپتال عملے نے انجکشن لگا کر ڈلیوری کرائی، جس کے بعد نومولود کی حالت بگڑ گئی

ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا)چک نمبر 269 ر ب کی رہائشی 22 سالہ حمیرا کو زچگی کے لیے چک نمبر 268 ر ب کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں لواحقین کے مطابق ہسپتال عملے کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث نومولود بچہ جاں بحق ہو گیا، جبکہ والدہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ لواحقین کا مؤقف ہے کہ ہسپتال عملے نے مبینہ طور پر انجکشن لگا کر ڈلیوری کرائی، جس کے بعد نومولود کی حالت بگڑ گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں عملے نے مشورہ دیا کہ بچے کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کیا جائے ۔اہل خانہ کے مطابق سمندری پہنچنے پر نومولود کو مردہ قرار دے دیا گیا، جبکہ ان کا یہ بھی الزام ہے کہ متعلقہ ہسپتال کا عملہ ضروری ریکارڈ اور دستاویزات فراہم نہیں کر رہا۔متاثرہ خاندان نے واقعہ کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب متعلقہ ہسپتال کے عملے نے اس معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کر دیا، جبکہ تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں