ماموں کانجن:جھولا حضرت علی اصغر کا مرکزی جلوس عقیدت و احترام سے برآمد
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)انجمن اثنائے عشریہ کے زیر اہتمام جھولا حضرت علی اصغر اور زیارتِ حضرت امام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ، کھدروالا روڈ سے انجمن کے سرپرست سید حسنین حیدر کاظمی، صدر سید ساجد عباس کاظمی اور نائب صدر زاہد جہانگیر ڈھکو کی قیادت میں برآمد ہوا۔
بنگلہ چوک میں سید سعادت حسنین شیرازی ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر جواد حسنین شیرازی کی قیادت میں ایک اور جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہو گیا۔ جلوس کے موقع پر میونسپل کمیٹی ماموں کانجن، ٹریفک پولیس، پنجاب پولیس، محکمہ صحت اور فیسکو کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ۔