اکاؤنٹ کھلوانے کا جھانسہ دیکر فراڈ،خاتون کو گھر سے بیدخل کردیا

اکاؤنٹ کھلوانے کا جھانسہ دیکر  فراڈ،خاتون کو گھر سے بیدخل کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بینک اکاؤنٹ کھلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون کو لاکھوں کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے زویا نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اکاؤنٹ کھلوانے کا جھانسہ دیکر اس سے لاعلمی میں مختلف کاغذات پر دستخط کروا کر انگوٹھے کے نشان لگوا لئے اوراسے بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بناکر گھر سے بھی بے دخل کر دیا ۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں