ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا محرم کے جلوس کی سکیورٹی کا جائزہ
چنیوٹ، چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے 25 محرم کے حوالے سے چناب نگر کے اہم جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا۔
منتظمین سے ملاقات کی، سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے حساس پوائنٹس، داخلی وخارجی راستوں اورچھت ڈیوٹی پوائنٹس کا جائزہ لیا، اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ جلوس کے روٹس پر فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو پوائنٹس پر کھانا، پانی فراہم کیا گیا۔