ٹوبہ ٹیک سنگھ :2دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر کام تیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ :2دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر کام تیز

معاون خصوصی وزیراعلیٰ کاچک 325ج ب اور چک 509گ ب کا دورہ کیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دو دیہات کو ’’مثالی گاؤں‘‘ بنانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا گیا ہے تاکہ دیہی آبادی کو بھی شہری طرز کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ان کا معیارِ زندگی بہتر بنایا جا سکے ۔کمشنر عمران حامد شیخ نے معاون خصوصی وزیراعلیٰ شعیب مرزا، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام شاہد زمان لک اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کے ہمراہ چک 325 ج ب اور چک 509گ ب کا دورہ کیا۔ منصوبے پر جاری پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی اور مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسروں اور ٹھیکیداروں کی موجودگی میں منصوبوں کی تکمیل کے لیے ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ہفتہ وار بنیادوں پر پیش رفت کا جائزہ لے کر فوری نوعیت کے کام مکمل کرائیں۔ انہوں نے دیہات میں بجلی کے کھمبے نصب کرکے سٹریٹ لائٹس فوری فعال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ افسر جوابدہ ہوں گے جبکہ متعلقہ ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کی ذمہ داری سونپی ہے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...