آزاد کشمیر الیکشن،مہاجر ووٹرز کیلئے 2 پولنگ سٹیشن قائم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزاد کشمیر میں الیکشن پر آج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حلقہ ایل اے 34 جموں ون کے مہاجر ووٹرز کیلئے 2 پولنگ سٹیشن قائم۔۔۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے پرامن، شفاف پولنگ کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی۔دونوں پولنگ سٹیشنز پر 206 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ، جہاں 44 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،پہلا پولنگ سٹیشن گورنمنٹ گریجوایٹ ،دوسرا گورنمنٹ گرلز کالج میں قائم کیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے انتخابی ڈیوٹی پر تعینات افسروں و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments