فیسکو کو 2ارب 34 کروڑ 76 لاکھ کے 284 پلاٹ فروخت

فیسکو کو 2ارب 34 کروڑ 76 لاکھ کے 284 پلاٹ فروخت

معاہدہ کے تحت ایف ڈی اے کو پہلی قسط کا58 کروڑ 60 لاکھ کا چیک وصول ایف ڈی اے سٹی سہولیات پر ملازمین کیلئے بہترین ثابت ہوگا:فیسکو چیف

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف ڈی اے نے مالی استحکام اور ادارہ جاتی وسائل میں اضافے کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا جسکے تحت ایف ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں دستیاب10 مرلہ اور ایک کنال رقبے پر مشتمل 284 رہائشی پلاٹس فیسکو کو 2ارب 34 کروڑ 76 لاکھ میں فروخت کردیئے گئے ۔معاہدے کے تحت ڈی جی آصف چوہدری نے کمشنر عمران حامد شیخ کی موجودگی میں فیسکو چیف ایم عامر سے تقریب میں پلاٹس کی پہلی قسط کے طور پر58 کروڑ 60 لاکھ کا چیک وصول کیا۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف ڈی اے قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز سہیل مقصود پنوں، جنید حسن منج، یاسر اعجاز چٹھہ، افنان سعید سندھو، ایف ڈی اے اور فیسکوکے دیگر افسر تقریب میں موجود تھے۔

کمشنر نے اس موقع پر ایف ڈی اے کے مالی استحکام کیلئے کیے گئے اس اقدام کو سراہا اورادارے نے بہترین منصوبہ بندی سے ایسا ماڈل متعارف کرایا جو دیگر ترقیاتی اداروں کیلئے بھی قابل تقلید مثال بن سکتا ہے ۔ اس معاہدے سے نا صرف ایف ڈی اے کے مالی وسائل میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ شہری ترقی کے منصوبوں میں مزید تیزی آئیگی۔ ڈی جی نے کمشنر کو بتایا اس منصوبے کیلئے تمام قانونی، مالی و انتظامی تقاضے شفافیت کیساتھ پورے کیے گئے ۔ معاہدے سے ایف ڈی اے کو فوری مالی وسائل دستیاب ہونگے جنہیں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔اس موقع پر فیسکو چیف نے کہا ایف ڈی اے سٹی بہترین لوکیشن، انفراسٹرکچر اور تمام بنیادی شہری سہولیات کی دستیابی پر فیسکو ملازمین کیلئے بہترین ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...