پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام ، فیصلہ عدالت کریگی:بیرسٹرعمر
پنجاب کے کسی حصے سے کسی نمایاں احتجاجی مظاہرے دکھائی نہیں دیئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا 5 اگست کااحتجاج ناکام رہاجسے اس کے اپنے ارکان ملک بھر میں خاموشی اور تشویشناک قراردے ریے ییں کوئی قومی مجرم احتجاج سے رہا نہیں ہوسکتافیصلہ عدالت نے ہی کرنا ہے -ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک میڈیا پر اور نہ ہی سوشل میڈیا پر پنجاب کے کسی حصے سے کسی نمایاں احتجاجی مظاہرے دکھائی نہیں دیئے ۔ انہوں نے کہا سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھی غیر معمولی طور پر خاموش رہی۔سب سے زیادہ حیران کن صورتحال خیبر پختونخوا کی ہے ، جہاں پورے صوبے میں کہیں احتجاج دکھائی نہیں دیا پشاور کے جلسے میں چندسولوگ شاملِ تھے پنڈال کو پردوں کے ذریعے محدود کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اب پی ٹی آئی کے اراکین اور کارکنان سڑکوں پرتماشے لگانے کے لیے تیار نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments